حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صدر مملکت نے چین، پڑوسی ممالک اور یوریشین یونین کے ممبران کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔یہ بات "حسن روحانی" نے منگل کے روز کابینہ کے اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان میں سے کچھ ممالک کی پیداواری صلاحیت اور درآمدات کی فراہمی کے علاوہ بہترین ترسیل پوزیشن میں ہونے کی وجہ سے اس یونین کے ممبر ممالک کے سامان کی نقل و حمل کے لئے ایک مناسب راستہ ہوسکتا ہے۔
یوریشین اکنامک یونین کی تشکیل سے متعلق ابتدائی معاہدے پر 29 مئی 2014 کو روس ، بیلاروس اور قازقستان کے درمیان دستخط ہوئے تھے ، جس میں یوریشین کسٹم یونین کی جگہ لائی گئی جس کے بعد آرمینیا اور کرغزستان اس میں شامل ہوگئے۔
2016 میں اسلامی جمہوریہ ایران نے یوریشین یونین کے اقتصادی کمیشن کو ایران اور اس یونین کے درمیان آزاد تجارتی زون قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
اس کے ممبران نے اس تجویز کو بھی خیرمقدم کیا اور دو سال تک متعدد مذاکرات اور اشیا کی مقداری اور معیاری تشخیص اور ان کے ترجیحی نرخوں کی رقم کے بعد ، اس معاہدے کو بالآخر 17 مئی 2016 کو قازقستان کے شہر آستانہ میں دستخط کیا گیا۔
صدر روحانی نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے اور ملک کے زرمبادلہ کے کچھ وسائل کو منجمد کرنے کے لئے امریکی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امریکی پابندیوں نے ملک کے معاشی تعامل کے لئے مشکل حالات پیدا کردیئے ہیں مگر کوششوں کے ساتھ ان وسائل کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس وقت چین ، یوریشین خطے کے ممالک اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ توانائی سے لے کر ٹیکنالوجی تک مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر معاشی تعلقات کی ترقی کے لئے خصوصی منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہدف ممالک کے ساتھ مشترکہ معاشی کمیشنوں کی سرگرمی ضروری ہے اور مشرق اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کے معاشی اہداف میں برآمد پر مبنی پالیسی پر توجہ دینا ایک ترجیح ہونی چاہئے۔

حوزہ/ایرانی صدر مملکت نے چین، پڑوسی ممالک اور یوریشین یونین کے ممبران کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
-
عمان کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعاون اچھی ہمسائیگی، اخوت اور قربت کی بنیادوں پر جاری رکھیں گے،ایرانی صدر
حوزہ/ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
-
ایران کیساتھ تجارتی تعاون جاری رکھیں گے،روس
حوزہ/اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب نے امریکی غیرقانونی یک طرفہ پابندیوں پر زور دیا اور کہا ہے کہ روس اس پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ…
-
ہم سرحدی شہریوں کی زندگی میں خوشحالی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں،عمران خان
حوزہ/ سرحدی بازاروں کے کھولنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین ایک اہم ٹیلی فون کال کے پانچ…
-
دشمن کی طرف سے زیادہ دباؤ، ملت ایران کی استقامت میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے، چانسلر آف قم یونیورسٹی
حوزہ/ چانسلر آف قم یونیورسٹی نے ایران کے خلاف جابرانہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جتنا دشمنوں کا دباؤ بڑھتا ہے ، ملت ایران کی استقامت اتنی ہی بڑھ…
-
افغانستان سے لیکر عراق تک امریکی پالیسی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے
حوزہ/ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی پالیسی کی بنیاد انتشار اور عدم تحفظ پیدا کرنا ہے چاہے اس کا مقصد افغانستان…
-
امریکی پابندیاں حکومتوں کے خلاف نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں کو نشانہ بناتی ہیں
حوزہ/ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مسئلے میں ایران کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی پابندیوں نے حکومتوں کے خلاف…
-
نائب وزیر اقتصادیات،ڈاکٹر محمد رضوانی:
خصوصی اقتصادی زون کا آستان قدس رضوی کی نگرانی میں ہونا،خطے کی اہم خصوصیات
حوزہ/ خصوصی اقتصادی خطے سرخس میں پائی جانے والی اقتصادی صلاحیتوں اور آستان قدس رضوی کی جانب سے انجام دئے گئے بنیادی اقتصادی اقدامات کو دیکھنے کے لئے…
-
مستقبل میں بھی وائٹ ہاوس کو ایران مخالف منصبوں میں شکست فاش کا سامنا ہوگا،معروف پاکستانی ایڈیٹر
حوزہ/پاکستان کے قدیم ترین اردو اخبار جنگ کے ایڈیٹر جنہوں نے نصف صدی صحافت میں گزاری ہیں، کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی تمام مہم جوئیاں شکست سے…
-
عالم اسلام، رحلت رسول (ص) اسلام اور شہادت امام حسن (ع) پر سوگوار و عزادار
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے گوشہ و کنار میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت اور فرزند رسول خدا حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی…
-
صدر مملکت ایران:
ہمارے ملک کے خلاف دشمنوں کے اقدامات ظالمانہ ہیں / ظلم کو کبھی برداشت نہیں کریں گے
حوزہ / ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران نے ہمیشہ جنگ سے بچنے اور امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ظلم کو کبھی برداشت نہیں…
آپ کا تبصرہ