۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عمان

حوزہ/ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔یہ بات "حسن روحانی" نے منگل کے روز ایران میں تعینات عمانی نئے سفیر "ابراہیم بن احمد بن محمد المعینی" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر نئے عمانی سفیر صدر روحانی کو اپنی اسناد تقرری پیش کی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون اچھی ہمسائیگی، اخوت اور قربت کی بنیادوں پر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مشترکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں بینکاری اور مالیاتی تعاون کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ مفادات کی مبنی پر مشترکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ ملیں گے۔
نئے عمانی سفیر نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی بالخصوص اقتصادی شعبوں میں تعلقات بڑھانے چاہتے ہیں۔
المعینی نے سلطنت عمان کی جانب سے تہران مقسط تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی مواقع موجود ہیں جسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .