حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برازیل اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جاری تناؤ بڑھ گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، برازیل نے اسرائیل کے نئے سفیر کی تقرری کی مخالفت اور تل ابیب میں اپنے نئے سفیر کی تقرری کی درخواست واپس لے لی ہے۔
اسرائیلی روزنامہ معاریو کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان نئی سفارتی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور اسرائیل کے سفیر کی تقرری کی مخالفت، تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ کا واضح اشارہ ہے۔
واضح رہے یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب برازیل کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کی حالیہ آبادکاری کی پالیسی پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور اسے فلسطینی عوام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
برازیلی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے ایک جیوپالیٹیکل اقدام سمجھتے ہیں جو فلسطین کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔
غاصب اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بھی رپورٹ کی ہے کہ برازیل نے اسرائیلی سفیر کی سفارتی اسناد کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور تعلقات کم ترین سطح پر ہیں۔









آپ کا تبصرہ