۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسرائیل و ترکیه

حوزہ / اسرائیل کے وزیراعظم یائیر لاپید نے کہا: اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات اور دونوں ممالک کی جانب سے سفیروں کی تعیناتی کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیراعظم یائیر لاپید نے کہا: میری ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے بات چیت ہوئی ہے۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی اور دونوں ممالک کی جانب سے سفیروں کی تعیناتی کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیانیہ میں آیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ترکی کے دورہ کے دوران ترکی کے وزیرخارجہ چاووش اوغلو سے ملاقات اور اسرائیل کے وزیراعظم اور ترکی کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد یہ طے پایا ہے کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کو از سرِنو شروع کریں۔

ادھر انقرہ نے بھی تلِ ابیب میں اپنے سفیر کی دوبارہ تعیناتی کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ ترک حکام کے اسرائیل کے خلاف بیانات اور فلسطین کی حمایت کے باوجود انقرہ نے اب تک اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع نہیں کئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .