۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
روزنامه نگار فرانسوی

حوزہ/ فرانسیسی چینل "BFMTV" نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے تجاوزات کے بارے میں بات کرنے کے لیے فرانسیسی صحافی الین گیریش "Alain Girish" کی میزبانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی چینل "BFMTV" نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جارحیت کے بارے میں گفتگو کے لیے فرانسیسی صحافی "الین گیریش" کی میزبانی کی اور ان کے انٹرویو کا ایک حصہ سائٹ پر نشر کیا گیا، لیکن اس کے بعد اسے ہٹا دیا گیا، گیریش نے کہا کہ مجھے تعجب اس بات پر ہے کہ یہ کلپ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز سے بغیر کسی خاص وجہ کے ہٹا دیا گیا ۔

ایک فرانسیسی نیوز چینل نے صیہونی حکومت پر تنقید کرنے والے مہمان کے انٹرویو کو حذف کر دیا اور ساتھ ہی اگلے دن ہونے والی بحث و گفتگو میں شرکت کو کینسل کر دیا، لوگوں نے چینل کے اس رد عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مذمت کی۔

انٹرویو کلپ کو ہٹانے سے اس چینل کو لوگوں کی شدید مذمت کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ سینکڑوں ٹویٹر کارکنوں نے حذف شدہ کلپ کو دوبارہ شائع کیا۔

کچھ عرب میڈیا جو میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کا دعویٰ کرتے ہیں، جب بات فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور وحشیانہ جارحیت کی ہوتی ہے تو ان کے نظرئے بدل جاتے ہیں اور آزادی اور حقوق انسانی کے تصورات ان کی نظر میں بر عکس معنی دینے لگتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .