۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
جنان مولائی

حوزہ/ دور حاضر میں علمائے کرام کے لئے سیاست اور میڈیا سے جڑنا ضروری ہے، اپنی قوم و ملت کی پیشرفت اور ترقی کے لیے سیاست سے جڑنا بہت ضروری ہے، اسی طرح اپنی سوچ اور فکر کو میڈیا کے ذریعے سامنے لانا بھی ضروری ہے، اس سے دوری بنانا جہالت اور حماقت کی نشانی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا جنان اصغر مولائی نے حوزہ ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ہندوستان کے شیعوں میں بیداری کی ضرورت اور علمائےکرام کا میڈیا سے جڑے رہنے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:ہندوستان میں خاص طور پر شیعوں میں ایک فکری بیداری کی ضرورت ہے، اس وقت جو شیعوں میں مشکلات ہیں وہ کم شعوری کی وجہ سے ہیں، اور اس شعور کی بیداری کے لیے میڈیا ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے، لہذا میڈیا کا وظیفہ ہے کہ ایسے مواد لوگوں تک پہنچائے جس سے لوگوں میں شعور اور بیداری پیدا ہو۔

دور حاضر میں میڈیا سے دوری جہالت اور حماقت ہے: مولانا سید جنان اصغر مولائی

انہوں نے منبر سے خطاب کرنے والے علمائے کرام اور ذاکرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: علماء کرام اور ذاکرین محترم سے التماس ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ عمل کریں اور ایسی چیزیں بیان کریں جس سے شعور میں اضافہ ہو، ضروری ہے کہ ہم تعلیم کی اہمیت کے سلسلے میں خطاب کریں اور اللہ نے جو بیان کی قوت عطا کی ہے اس کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے لوگوں میں بیداری پیدا کریں۔

انہوں نے گزشتہ دس سالوں میں آنے والی بیداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا: الحمدللہ اس وقت نوجوانوں میں بے حد جذبہ دینی اور بیداری دیکھنے کو مل رہی ہے، اور اس سلسلے میں علمائے کرام نے بہت ہی کوششیں کی ہیں، خاص طور پر گزشتہ 10 سالوں میں دینی اور علمی بیداری بہت زیادہ دیکھنے کو ملی۔

دور حاضر میں میڈیا سے دوری جہالت اور حماقت ہے: مولانا سید جنان اصغر مولائی

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا جنان اصغر مولائی نے اس سوال کے جواب میں کہ ’علماء کرام کے لیے سیاست اور میڈیا سے کس حد تک جڑے رہنے اور منسلک رہنے کی ضرورت ہے؟ کہا: اس کی اہمیت سے تو ہم بخوبی واقف ہیں،سیاست کا مطلب شیطانی سیاست نہیں ہے بلکہ سیاست الہیہ ہے، یعنی لوگوں کی زندگی کے امور کو منظم کرنے کے لیے اور بہتر بنانے کے لیے انسان اپنی کوشش کرے اور جدوجہد کرے، اس حد تک سیاست لازم و ضروری ہے، اس سے دوری بنانا جہالت اور حماقت کی نشانی ہے۔

مولانا نے اس سلسے میں مزید کہا: اپنی قوم و ملت کی پیشرفت اور ترقی کے لیے سیاست سے جڑنا بہت ضروری ہے، اسی طرح اپنی سوچ اور فکر کو میڈیا کے ذریعے سامنے لانا بھی ضروری ہے، علماء کرام کے لیے اپنے نظریات اور اپنے مقالات کو میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے لانا ضروری ہے، اس کے اثرات بہت دور تک جاتے ہیں اور بہت دیر تک باقی رہتے ہیں، جہاں منبر سے آپ 500 لوگوں تک اپنی باتیں پہنچا رہے ہیں، وہی میڈیا کے ذریعے اپ پانچ ہزار یا اس سے بھی زیادہ لوگوں تک اپنی باتیں پہنچا سکتے ہیں۔

دور حاضر میں میڈیا سے دوری جہالت اور حماقت ہے: مولانا سید جنان اصغر مولائی

انہوں نے کہا: میڈیا سے روبرو ہوتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم اپنی محدود ذہنیت کو دور رکھیں اور کھلے ذہن اور مکمل آمادگی کے ساتھ لوگوں تک اپنی باتیں پہنچائیں، کس بات کا کیا اثر ہوگا اس کا خیال ضروری ہے، کیونکہ محدود ذہنیت کے منفی نتائج اور اثرات ہیں، لہذا اپنی بات کو رکھنے کا ایک سلیقہ ہونا چاہیے، الفاظ کا صحیح انتخاب اور استعمال ، بات کا ہدف اور اسکے نتائج کا علم ہونا چاہیے۔

دور حاضر میں میڈیا سے دوری جہالت اور حماقت ہے: مولانا سید جنان اصغر مولائی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .