۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
ایرانی صدر

حوزہ/ وہ اور لیڈر ہونگے جو امریکی میڈیا سرغنہ سی این این پر انٹر ویو دینے کے لئے بی چین رہتے ہونگے ایرانی صدر نے اسکارف نہ پہننے کی ضد پر اڑی امریکی صحافی کو انٹر ویو دینے سے ہی انکار کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وہ اور لیڈر ہونگے جو امریکی میڈیا سرغنہ سی این این پر انٹر ویو دینے کے لئے بی چین رہتے ہونگے، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسکارف نہ پہننے کی ضد پر اڑی امریکی صحافی کو انٹر ویو دینے سے ہی انکار کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کی ٹیم نے سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے پہلے اسکارف پہننے کی شرط رکھی، امان پور نے یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا۔اسکے انکار پر ایرانی صڈر نے بھی انٹر ویو منسوخ کردیا۔

کرسٹیان امان پور کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں رپورٹنگ کرتے وقت مقامی قوانین اور رواج کے مطابق اسکارف پہنتی ہیں لیکن نیویارک میں ایسا کوئی قانون یا رواج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 1995 سے اب تک ہر ایرانی صدر کا انٹرویو کر چکی ہیں اور ایران سے باہر کہیں بھی اُن سے کبھی کسی ایرانی صدر نے اسکارف پہننے کی شرط نہیں رکھی۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ایرانی صدر کے ساتھ یہ انٹرویو بہت پہلے سے طے تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .