۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
شهادت تروریستی دانشمند هسته ای شهید محسن فخری زاده

حوزہ/ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ کے ایک حصے میں لکھا ہے کہ امریکی انٹلیجنس کے تین عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اس ایرانی سائنسدان پر حملے کے پیچھے صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ کے ایک حصے میں لکھا ہے کہ امریکی انٹلیجنس کے تین عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اس ایرانی سائنسدان پر حملے کے پیچھے صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا: “یہ واضح نہیں ہے کہ اس دھشتگردانہ حملے سے قبل امریکہ کو اس کے بارے میں کتنا پتہ تھا، لیکن امریکہ اور اسرائیل دو قریبی اتحادی ہیں اور ایران کے بارے میں معلومات بانٹنے کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔”

امریکی اخبار نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسرائیلی صحافی کا ٹویٹر پر ایک پیغام دوبارہ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید فخری زادہ برسوں سے موساد کو مطلوب تھے۔

خیال رہے کہ ایران کے اہم جوہری سائنس داں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو ۲۸ دسمبر جمعہ کے روز تہران کے پاس ایک دھشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .