۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر / فریاد انزجار مردم استان قزوین در اهانت به مقدسات

حوزہ/حوزہ علمیہ خواہران صوبۂ قزوین ایران نے حالیہ دنوں ایران میں کچھ شرپسندوں کی طرف سے مقامات مقدسہ کی توہین پر ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ قزوین ایران کے حوزہ علمیہ خواہران نے ایک بیان میں ایران مخالف دشمنوں کے اشارے پر کچھ شرپسندوں کی طرف سے مقامات مقدسہ اور اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام اور اقدار کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ان شرپسند عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

لِیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطَانُ فِتْنَةً لِلَّذِینَ فِی قُلُوبِھِمْ مَرَضٌ وَالْقَاسِیَةِ قُلُوبُھُمْ وَإِنَّ الظَّالِمِینَ لَفِی شِقَاقٍ بَعِیدٍ.
اس کا مقصد یہ تھا کہ اللہ شیطانی وسوسوں کو ان لوگوں کے لئے آزمائش قرار دے، جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جو سنگدل ہیں اور ظالم حق سے دور شدید بغض وعناد میں بھرے ہوئے ہیں۔ سورۂ مبارکۂ حج53

کچھ جاہل لوگوں کی غفلت سے شروع ہوئے حالیہ افسوسناک واقعات فوج اور بسیج سمیت کئی بے گناہ لوگوں کی شہادت اور پردہ دار خواتین کی بے حرمتی اور سرکاری املاک کی تباہی کا باعث بنے۔ ان واقعات سے انقلابِ اسلامی کے ازلی دشمنوں کے مکروہ چہرے مزید نمایاں ہو گئے۔ وہ لوگ جو دشمنوں اور اسلام و ایران مخالف میڈیا کے اشارے سے عوامی املاک کو نقصان پہنچانےاور فسادات پھیلانے میں مصروف عمل ہیں اور لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کو خدا اور ایرانی عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہئے۔

ان دنوں جاہلوں کے ایک ٹولے نے اسلام اور ایران کے دشمنوں کے جھوٹ کے سہارے انسانی حقوق کو پامال، قرآن مجید کو نذر آتش اور اسلامی اقدار کی توہین کر کے اپنی نفرت اور بغض کا اظہار کیا، لیکن ان لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں نے اب تک ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی اسی طرح ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے، کیونکہ انہوں نے دینی غیرت کو جذبۂ حسینی سے سیکھا ہے۔

ہم حوزہ علمیہ خواہران صوبۂ قزوین کے اساتذہ، طلباء اور بسیج، ان جاہلانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ خدایا! ہمیں کافروں کے امتحان اور فتنے میں مبتلا نہ فرما اور ہمیں معاف کر دے کیونکہ تو ہی عزیز و حکیم ہے۔

ہم ملک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

آخر میں، ہم تمام مؤمن اور غیور افراد سمیت فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں، بسیجیوں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مخلصانہ کوشش کر رہے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ ان پریشانیوں میں صرف خداوند تعالیٰ اور صاحب الزمان (ع) ہی ہمارے اوپر ناظر ہیں اور ہمارے لئے دعا گو ہیں۔آمین

اللهم عجل لولیک الفرج

حوزه علمیہ خواہران صوبۂ قزوین ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .