۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام جمال قدرتی

حوزہ / حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے کہا: دشمنانِ اسلام بالخصوص امریکیوں، صیہونیوں اور سعودیوں کی خواہش ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کی طاقت کو کمزور پڑ جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کردستان کے استاد حجت الاسلام جمال قدرتی نے کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام نے ہمیشہ بنی نوع انسان کے لیے چراغِ ہدایت کا کردار ادا کیا ہے اور ہماری دنیا و آخرت کی سعادت ان ہستیوں کی زندگیوں کو اپنے لئے نمونۂ عمل بنانے پر منحصر ہے۔

حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت اور زندگی انسانیت کے درس سے بھری پڑی ہے اور اسی لیے اس انسانی زندگی کی ترقی اور سربلندی کہ جس کا ذکر قرآن میں آیا ہے، کو ائمہ اطہار علیہم السلام کی زندگی کے منشور میں بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام قدرتی نے ملک میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج جمہوری اسلامی ایران کی طاقت سپر پاورز کے لیے ایک بڑا خوف اور ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔ اس لیے مخالفین اس نظامِ اسلامی کی بڑھتی ہوئی طاقت کا راستہ روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی آخری سازشوں میں سے ایک یہ تھی کہ مرحومہ مہسا امینی کی موت کے بہانے فسادات شروع کر دئے جائیں حالانکہ مقتولہ کے اہل خانہ نے بھی خود باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ ان فسادات سے ناخوش ہیں لیکن ہم نے پھر بھی دیکھا کہ انقلاب مخالف عناصر اور نظامِ اسلامی سے علیحدگی پسند افراد اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہرممکنہ کوشش کرتے رہے۔

انہوں نے جمہوری اسلامی ایران کو کمزور کرنے کو دشمنوں بالخصوص امریکیوں، صیہونیوں اور سعودیوں کی خواہش قرار دیا اور کہا: اس بار بھی استکبار نے ملک کے اندر اور باہر اپنے پالتو عناصر کو ایران کی طاقت کو کمزور کرنے کے لیے انتشارات کو ہوا دیتے ہوئے اپنے مذموم منصوبوں کو انجام دینے کے لیے متحرک کیا ہے۔ ہمیں ہمیشہ ان عناصر کی فعالیت پر نظر رکھنی چاہیے اور اپنے ملکی و سیاسی مسائل کو بصیرت کی نگاہ سے دیکھنا اور حل کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .