۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علی خاتمی - زنجان

حوزہ / امام جمعہ زنجان نے کہا: قوی اور طاقتور ایران سے دشمن بہت خوفزدہ ہیں۔ ہم سب کو ایک خوشحال اور خود مختار ایران کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی زنجان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین علی خاتمی نے عید الفطر کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں لہذا جو بھی کسی بھی طرح ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اس کا اثر سب پر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا: اس سال رہبر معظم انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ تدبیر کے مطابق نئے سال کا نام "مہارِ تورّم و رشدِ تولید (مهار تورم یعنی Inflation control مہنگائی پر کنٹرول اور رشدِ تولید یعنی Production growth پیداوار میں اضافے کا سال) رکھا گیا ہے۔ حکام اور منتظمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس سال کے نام سے مقصود ہدف کے ادراک اور اس کے نفاذ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

امام جمعہ زنجان نے کہا: قوی اور طاقتور ایران سے دشمن بہت خوفزدہ ہے۔ ہم سب کو ایک خوشحال اور خود مختار ایران کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین خاتمی نے کہا: الحمد للہ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس میں دشمنوں کی ہر قسم کی سازشوں کے مقابلے میں انتہائی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور پھر اس کا بہترین نتیجہ بھی حاصل ہوا۔ آج اپنی آزادی اور خود انحصاری کی بدولت جمہوری اسلامی ایران بین الاقوامی برادری میں ایک بااثر ملک شمار ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .