۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
امام جمعه دیلم

حوزہ/ ایران کے شہر دیلم کے امام جمعہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کی علمی اور دفاعی طاقت نے دنیا کے تمام مستکبرین کو حیران کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر کی رپورٹ کے مطابق، شہر دیلم کے امام جمعہ حجت الاسلام محمود اسدی نے سپاہ پاسداران کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے میں ایران کی شاندار فوجی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج جمہوری اسلامی ایران ایک مضبوط اور بااختیار ملک ہے، جو علمی دنیا میں بھی سر فہرست اور دنیا میں مؤثر اقدامات میں بھی پیش پیش ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جمہوری اسلامی ایران کی طاقت نے مختلف علمی اور دفاعی شعبوں میں تمام عالمی مستکبرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

حجت الاسلام اسدی نے کہا: جمہوری اسلامی ایران نے شہداء کے خون، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور امام خامنہ ای جیسے عظیم شیعہ علماء کی نورانی موجودگی، مخلص اور متعہد سائنسدانوں کی علمی حیثیت اور حق و حقیقت کے سچے مجاہدوں کی جدوجہد کی برکت سے آج اپنی حقیقی حیثیت کو دنیا میں مستحکم کر لیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .