۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ماموستا خدایی

حوزه/بانہ شہرستان کے سنی عالم دین اور امام جمعہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کسی بھی صورت تقسیم کرنا، اس مقدس نظام کے دُشمنوں کی دیرینہ خواہش ہے، لہٰذا وہ اس مقصد کے حصول کے لئے ہر روز کوئی نہ کوئی سازش کرتے ہیں، الحمدللہ خدا کے فضل و کرم سے اب تک یہ سازش ناکام رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ کردستان میں معروف سنی عالم دین مولوی عبدالرحمن خدائی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر مزاحمتی و مقاومتی تحریکوں کی توسیع، امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کے لئے سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے، کیونکہ اب تک مزاحمت کی عوامی تحریکوں نے سپر پاورز اور خطے کے کچھ رجعت پسند ملکوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

سنی عالم دین اور امام جمعہ شہرِ بانہ کردستان نے مزید کہا کہ دنیائے اسلام میں مزاحمتی تحریکوں کے وجود کا فلسفہ، مسلمانوں پر موجودہ دباؤ کو ختم اور ساتھ ہی مسلمان بھائیوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضاء قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وحدت و اتحاد کے سلسلے میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے نمایاں کردار پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے؛ کیونکہ ظالموں کی طرف سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام میں اتحاد کے علمبردار کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور ایران نے وحدت و اتحاد کی راہ میں مادی اور روحانی طور پر بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے۔

مولوی خدائی نے حالیہ فتنوں میں ملوث افراد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ فریب خوردہ اور سادہ لوح افراد، صرف دشمنوں اور مخالفین کی خدمت کے لئے سڑکوں پر آ گئے ہیں، جنہیں اپنے اعمال کی اصل وجہ کا علم بھی نہیں ہے۔

معروف سنی عالم دین نے کہا کہ دشمن نے میڈیا وار، فریب اور جھوٹ سے حقائق کو اس طرح بدل دیا ہے کہ نظامِ مقدس جمہوری اسلامی کے خلاف غیر ملکی اور دشمن میڈیا روزانہ ہزاروں جھوٹی خبریں بناتا اور شائع کرتا ہے، لہٰذا ہمیں اس میڈیا وار جنگ کے دھوکے میں نہیں آنا چاہئیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو تقسیم کرنے کا تصور، دشمنوں کے لئے ایک فریب کے سوا کچھ نہیں ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کسی بھی صورت تقسیم کرنا، اس مقدس نظام کے دُشمنوں کی دیرینہ خواہش ہے، لہٰذا وہ اس مقصد کے حصول کے لئے ہر روز کوئی نہ کوئی سازش کرتے ہیں، الحمدللہ خدا کے فضل و کرم سے اب تک یہ سازش ناکام رہی ہے۔

معروف سنی عالم دین اور اِمام جمعہ شہرِ بانه کردستان نے مزید کہا کہ سنی اور شیعہ امتِ واحدہ ہیں اور کوئی بھی طاقت ان کے درمیان تفرقہ کا باعث نہیں بن سکتی، لہٰذا ہمیں دشمن کے مذموم چہرے اور نوجوان نسل کے لئے ان کے مذموم منصوبوں کی وضاحت اور تعارف کرانے میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .