۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رئیسی

حوزہ/ ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایرانی قوم میں طاقتور بننے کی شدید خواہش کے باعث دشمن ملک میں فسادات بھڑکانے کی سازش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کا اعتراف دشمنوں نے بھی کیا ہے اور دشمن بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔

خواندگی کی سطح کو بہتر اور بڑھانا، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ، مختلف علمی اور سائنسی شعبوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ، سائنسی مضامین کی تعداد میں ایران کا دنیا میں سرفہرست مقام، نینو اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی، خلائی اور اسٹیم سیل ٹیکنالوجی میں ترقی کو ایران کی سب سے اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے طلباء سے ملاقات میں کہا کہ جب ایرانی طلباء یہ دیکھیں گے تو سمجھیں گے کہ جس میدان میں ہم پر مزید سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں، ہم نے اس میدان میں مزید ترقی کی، جس کی وجہ سے آج دشمن نے نئی سازشیں شروع کر دی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .