۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر / مراسم گرامیداشت شهدای حرم شاهچراغ و طلاب شهید مدافع امنیت در مدرسه علمیه علویون آیت الله دامغانی (ره)

حوزہ / صوبہ ہمدان میں مدرسہ علمیہ آیت اللہ بہاری (رہ) کے سرپرست نے کہا: ہمیں اپنی نوجوان نسل کو دشمنوں کے تیار کردہ فتنوں کے جال میں پھنسنے نہیں دینا چاہیے اور ضروری ہے کہ جہادِ تبیین کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے ملکی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں اور حقائق کو واضح کیا جائے اور انہیں دشمن کے دھوکے اور فریب کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ہمدان میں مدرسہ علمیہ آیت اللہ بہاری (رہ) کے سرپرست حجت الاسلام علی اصغر زارعی نے مدرسه علمیه علویون آیت الله دامغانی(ره) میں شہداءِ حرم مطہر شاہ چراغ (ع) اور طلابِ شہداء مدافع کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں ان لوگوں پر افسوس ہے جو اپنی بعض ذاتی وابستگیوں اور تعصبات کی وجہ سے حق کا دفاع نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلابِ اسلامی کے بقول "بعض لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے اور انہیں مطلع کیا جانا چاہئے"۔ سوال یہ ہے کہ بعض افراد حرم مطہر شاہ چراغ (ع) پر وحشیانہ حملے اور طلابِ شہداء مدافع کے بارے میں اور ان کے حقوق کے دفاع میں کیوں بات نہیں کرتے ہیں؟

مدرسہ علمیہ آیت اللہ بہاری (رہ) کے سرپرست نے کہا: دشمن حکومت ِ اسلامی پر حملہ کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کو روکنے کے درپے ہے۔ متوجہ رہیں کہ دشمن انقلاب اسلامی کے خلاف بغض رکھتا ہے اور نظامِ اسلامی اور انقلاب پر حملہ کرنے کے لئے ہر قسم کی مذموم سازش اور گھٹیا منصوبے کو عملی کرنے سے دریغ نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: بدقسمتی سے کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس معاملے کی حقیقت جاننے کے باوجود خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

حجت الاسلام زارعی نے کہا: آج تقریباً دو ماہ گزرنے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کون عوام کی بروقت مدد اور حمایت کے لیے میدان میں آیا اور کس نے اس میں کوتاہی کی اور صرف ذیلی مسائل میں ہی الجھے رہے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج نوجوان نسل سے بات کرنے اور رہبر معظم انقلاب کے بقول "جہادِ تبیین" کا زمانہ ہے، کہا: ہمیں اپنی نوجوان نسل کو دشمنوں کے تیار کردہ فتنوں کے جال میں پھنسنے نہیں دینا چاہیے اور ضروری ہے کہ جہادِ تبیین کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے ملکی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں اور حقائق کو واضح کیا جایا جائے اور انہیں دشمن کے دھوکے اور فریب کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔

آج جہادِ تبیین کا زمانہ ہے / نوجوانوں کو دشمن کے دھوکے اور فریب کا شکار ہونے سے بچایا جائے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .