۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله شعبانی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: طلباء معاشرے کے درد کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔ آج بحمد اللہ ملک میں 900 سے زیادہ امام جمعہ فعالیت انجام دے رہے ہیں اور جب بھی ہم حکام کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں تو اس میں صرف لوگوں کی معیشت، مشکلات اور پریشانیاں اور اقتصادی مسائل کو مطرح کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہمدان کے رپورٹر کے مطابق، ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے گزشتہ روز حوزہ نیوز ایجنسی کے عہدیداروں سے ملاقات میں اس نیوز گروپ کے اقدامات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: اطلاع رسانی کے میدان میں حوزہ نیوز ایجنسی کا جامع نقطہ نظر اور خاص طور پر بین الاقوامی نقطہ نظر انتہائی قابل تعریف و تمجید ہے۔

انہوں نے کہا: ہمارے پاس حوزہ علمیہ میں کئی ایک علمی وسائل موجود ہیں لیکن حوزہ علمیہ میں ان علمی اور ثقافتی وسائل کی فعالیت کے باوجود بدقسمتی سے معاشرے میں ان کا وجود یا انتشار بہت کم ہی دیکھنے میں ملتا ہے۔ البتہ الحمد للہ اس سلسلہ میں حوزہ نیوز ایجنسی اپنے تئیں انتہائی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے جسے مزید بہتر اور بیشتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کی کوشش ہونی چاہئے کہ معلومات اور مسائل کو معاشرہ کے مختلف طبقات تک پہنچایا جائے۔ اشرافیہ اور علمی طبقات کے ساتھ رابطہ ان ضروریات میں سے ہے کہ جن میں حوزہ نیوز ایجنسی بھرپور طریقہ سے نفوذ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: طلباء معاشرے کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ آج بحمد اللہ ملک میں 900 سے زیادہ امام جمعہ فعالیت انجام دے رہے ہیں اور جب بھی ہم حکام کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں تو اس میں صرف لوگوں کی معیشت، مشکلات اور پریشانیاں اور اقتصادی مسائل کو مطرح کرتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: بدقسمتی سے میڈیا کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جتنا کہ ہونا چاہیے تھا۔ آج رائے عامہ کا انتظام اور اس کی مدیریت میڈیا کے ہاتھ میں ہے لیکن بدقسمتی سے عملی میدان میں حکام کی جانب سے میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری منصوبے اور پروگرامز نظر نہیں آتے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر جناب آقای سعیدی نے اس نیوز ایجنسی کے اقدامات اور سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کرتے ہوئے صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ اور دفتر نمائندہ ولی فقیہ کے ساتھ مزید تعاون کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

اطلاع رسانی کے میدان میں حوزہ نیوز ایجنسی کا جامع نقطہ نظر قابل تعریف و تحسین ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .