حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین مطیعی نے تنظیم تبلیغات اسلامی کے ثقافتی اور صوبائی امور کے سرپرست کے ساتھ ملاقات میں کہا: خوش قسمتی سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ سابقہ ادوار کی نسبت تبلیغات اسلامی نے کافی پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے کہا: اداره تبلیغات اسلامی کو دیگر ثقافتی اداروں کے ساتھ زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے کیونکہ قومی و مذہبی تقریبات کے انعقاد کے لئے یہ ہماہنگی انتہائی مؤثر واقع ہوتی ہے۔
صوبہ سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ نے دشمن کی شبانہ روز سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خوش قسمتی سے حالیہ برسوں میں ثقافتی و تبلیغی اداروں کی سرگرمیوں اور کامیابیوں میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ یہ راہ زیادہ قوت و کیفیت کے ساتھ جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں اسلامی معارف کی ترویج کے لئے مختلف وسایل اور ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرنا چاہئے کیونکہ صرف مخاطب سے رابطہ قائم کر لینا کافی نہیں ہے بلکہ معارف دینی کی بہتر انداز سے منتقلی اور اس کی تاثیر بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔









آپ کا تبصرہ