۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام و المسلمین حسینی کوهساری، مسئول مرکز ارتباطات و بین الملل حوزه های علمیه

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین کوہساری نے میڈیا کی جانب آیت اللہ اعرافی کی خصوصیات توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سربراہ  حوزہ علمیہ کی میڈیا کی جانب خصوصی توجہ خبرنگار کے حوصلے اور امید میں اضافہ کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسینی کوہساری نے آج صبح حوزہ نیوز ایجنسی کے اہلکاروں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: سب سے پہلے آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ روابط اور خبر نگاری کے امور میں ہماری حوصلہ افزائی فرمائی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب آیت اللہ اعرافی کی خصوصی توجہ باعث بنی ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں اس نیوز ایجنسی نے بہت ترقی کی ہے۔

 حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسینی کو ساری نےمعاشرے میں میڈیا کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کسی بھی ادارے کی جانچ کرنے کے لئے جن محوروں کا جائزہ لیا جاتا ہے اس میں سے ایک میڈیا ہے۔  درحقیقت میڈیا ہی ہے جو اس ادارے کی قابلیت کو نمایاں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ اور تبلیغ کے شعبہ میں میڈیا کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے روابط اور امور بین الملل کے انچارج نے کہا: حوزہ علمیہ انقلاب اسلامی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتا رہتا ہے اور اس سلسلہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کا کردار بہت اہم ہے۔

حجت الاسلام کوہساری نے کہا:انقلاب اسلامی کے نئے دور میں جہاد کے مصادیق میں سے ایک جہاد میڈیا  میں فعالیت ہے اور اس چیز نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ذمہ داریوں کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا :گذشتہ چند سالوں کے دوران حوزہ علمیہ نے تمام شعبوں میں بہت زیادہ ترقی و پیشرفت کی ہے اور حوزہ علمیہ کے جدید سیٹ اپ میں میڈیا اور سائبر اسپیس پر بہت توجہ دی جارہی ہے۔ یہ بات خوش آئند بات ہے اور سربراہ حوزہ علمیہ کی میڈیا کی جانب سے خصوصی توجہ کی علامت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .