۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر/ مراسم تکریم از خبرنگاران خبرگزاری حوزه

حوزہ/ حوزہ علمیہ کی رسمی نیوز ایجنسی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ان سے وابستہ افراد کو اعزاز کے طور پر تقریب، حوزہ علمیہ کے سربراہ  آیت اللہ علی رضا اعرافی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز ایجنسی اور ہفتہ وار روزنامہ افق حوزہ کے رسمی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے اعزاز کی تقریب باقاعدہ ہیلتھ پروٹوکولز کی رعایت کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق،یہ تقریب روز خبر نگار کی مناسبت سے حوزہ نیوز ایجنسی سے منسلک صحافیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب سے حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوهساری حوزہ علمیہ کے انٹرنیشنل ریلیشنز کے مسئول، حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا برته حوزہ نیوز کے میڈیا اور سوشل میڈیا کے انچارج، سلمان میرزایی اور ناصر مومنیان نے خبر نگاروں کی نمائندگی میں اور حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت الله علی رضا اعرافی نے خطاب کیا اور آخر میں، حوزہ نیوز  کے رسمی  میڈیا کے صحافیوں اور فوٹوگرافروں نے آیت اللہ علی رضا اعرافی کے ہاتھوں سپاس نامہ موصول کیا ۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عشرہ ولایت اور روز صحافت کی مناسبت سے تبریک پیش کیا اور کہا کہ حوزہ علمیہ پر ذمہ داری زیادہ ہے ،ہمیں ان ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ اور حوزہ علمیہ کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد خدا کی رضامندی اور خوشنودی کیلئے کام کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مذہب ، علم ، دانشمندی اور اسلامی انقلاب کی عظمت کے ساتھ حوزہ علمیہ اور اس کے نظام سے وابستہ ہیں اور ذاتی ، خاندانی اور معاشرتی طرز عمل میں ہمارا پہلا اصول علم ، اخلاقیات اور خدا کی معرفت اور شناخت حاصل کرنا  ہونا چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں اپنے مواقع کی قدر دانی کرتے ہوئے ان کا اچھی طرح سے استعمال کرنا چاہیے ، کہا کہ ہر وہ چیز جو ہمارے لیے الہی نعمتوں کی شکل میں دی گئی ہے، جیسے جوانی ، فرصت اور خدمات کے مواقع وغیرہ، یہ ساری نعمتیں ختم ہو جائیں گی ، آج جب ہم روزمرہ کے امور میں مصروف ہیں تو ہمارے لئے شاید یہ ایک لمبا عرصہ ہو لیکن حقیقت میں یہ سب گزرتا ہوا اور تیز رفتاری کے ساتھ ختم ہونے والی چیزیں ہیں ۔

آخر میں انہوں نے تقریب میں شریک صحافیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ دیانت داری اور ہوشیاری سے خبریں نشر کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .