۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر/ بازدید مدیر حوزه های علمیه از خبرگزاری حوزه

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے میڈیا مرکز اور حوزہ علمیہ کے سائبر اسپیس کے مختلف شعبوں، بشمول حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل نے میڈیا مرکز اور حوزہ علمیہ کے سائبر اسپیس کے مختلف شعبوں، بشمول حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا اور مرکز کے مختلف شعبوں کے کاموں کا جائزہ لیا اور حوزہ نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں سے مزید واقفیت حاصل کی۔

اس موقع پر انہوں نے حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی اور میڈیا مرکز کے مدیران کے ساتھ ایک نشست میں بھی شرکت کی۔

اس ملاقات میں حوزہ علمیہ خواہران اور حوزہ نیوز ایجنسی کے درمیان مزید تعاون اور رابطے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

حجت الاسلام والمسلمین فاضل نے کہا: حوزہ نیوز کو لوگوں کے لئے اطلاع رسانی کے میدان میں ایک نیا نمونہ پیش کرنا چاہیے اور آنے والے کل کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .