۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ آیین تکریم خبرنگاران

حوزہ / روز صحافی کی مناسبت سے حوزہ علمیہ کے سرپرست کی موجودگی میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں اور صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدس میں روز صحافی کی مناسبت سے حوزہ علمیہ کے سرپرست کی موجودگی میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں اور صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب کو قم کے علاوہ ایران کے دوسرے صوبوں اور بیرون ملک میں حوزہ نیوز ایجنسی کے دفاتر اور شعبہ جات کے لئے براہ راست نشر بھی کیا گیا۔

سب سے پہلے حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر آقای مرتضی سعیدی نجفی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض کے دوران سرپرست حوزہ علمیہ اور حضار محفل کا خوش آمدید کہا اور پروگرام میں تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد حوزہ نیوز کے صوبائی سیکرٹری جناب علی علیزادہ نے حوزہ نیوز کی بعض سرگرمیوں پر مبنی مختصر رپورٹ پیش کی۔ پھر حجت الاسلام مکتب دار نے عربی میگزین "الآفاق" کی رپورٹ پیش کی اور اس کے بعد صحافیوں اور میڈیا کے کارکنوں میں سے ایک جناب اکبر پوست چیان نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس حصے کے آخر میں حجت الاسلام سید عقیل عباس نقوی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے اردو زبان کے صحافیوں کی نمائندگی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں سرپرست حوزہ علمیہ کی توجہ غیرملکی طلاب کے بعض مسائل کی طرف مبذول کرائی۔

اس پروگرام کا ایک دلچسپ حصہ یہ تھا کہ آیت اللہ اعرافی نے اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے ایک آزاد فورم کا اعلان کیا اور صحافیوں اور اس تقریب میں موجود افراد سے اپنی رائے اور تنقید کا بغیر کسی قید و بند کے اظہار کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے جواب میں دو صحافیوں نے انہیں بعض مسائل اور نکات سے بھی آگاہ کیا۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: تمام صحافی حضرات اپنی رپورٹس میں عاشورا اور پیغام و اہداف عاشورا کو عام کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا: جس طرح حضرت امام سجاد علیہ السلام نے عاشورا کے بعد اس واقعہ کی حقیقی رسالت اور اس کے اہداف کو دوسروں تک پہنچانے کا کام کیا اور اسے زندہ رکھا اور اس میں کسی بھی قسم کی تحریف نہ ہونے دی اسی طرح ان کی سیرت تمام حوزہ نیوز کے صحافیوں کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہئے۔

آیت اللہ اعرافی نے مختلف ذرائع ابلاغ بالخصوص حوزہ نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں میں مشغول صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: صحافت کے مشکل اور کٹھن کام اور فریضہ کو انتہائی قابل قدر سمجھنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .