جمعرات 13 نومبر 2025 - 13:16
آیت اللہ شب زندہ دار کا حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ

حوزہ/ حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ شب زندہ دار نے آج صبح حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری، آیت اللہ شب زندہ دار نے آج صبح حوزہ علمیہ کے ڈیجیٹل میڈیا سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہفت روزہ افقِ حوزہ کی جانب سے تیار کردہ دو قیمتی تصانیف سیرۂ پارسایان کی رونمائی کی۔

اس موقع پر انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، جہاں ایجنسی کے مدیران، ایڈیٹرز اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور جاری میڈیا سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے خبر کے معیار، صحت اور دقت کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفید سفارشات بھی پیش کیں اور حوزہ نیوز ایجنسی کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق، اس تقریب اور دورے کے دوران آیت اللہ شب زندہ دار کی تفصیلی گفتگو عنقریب مکمل طور پر شائع کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha