حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ جعفر سبحانی کے دفتر میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ جعفر سبحانی نے عشرۂ امامت و ولایت اور امام موسی کاظم علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے مبارکباد دینے کے بعد سربراہ حوزہ علمیہ قم کی جانب سے پیش کی گئی حوزہ علمیہ کی کارکردگی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے گزشتہ تعلیمی سال میں اس کی کارکردگی کی قدردانی کی اور آئندہ تعلیمی سال میں حوزہ علمیہ کے پروگراموں کے متعلق آیت اللہ اعرافی کو مفید مشورے بھی دئے۔