حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مراجع تقلید اور علماء کرام نے اپنے جدا جدا بیانوں میں 18 جون ۲۰۲۱ء کو ہونے والے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات میں ملت ایران کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
جن مراجع تقلید اور علماء کرام نے لوگوں کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دی ہے ان کی تفصیل اس طرح ہے:
حضرت آیۃ اللہ مکارم شیرازی:
انتخابات میں شرکت الہی اور اجتماعی فریضہ اور ملک کی عزت و سربلندی اور استقلال کا باعث ہوگی۔
حضرت آیۃ اللہ علوی گرگانی:
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ 18 جون ۲۰۲۱ء کو انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور اس حساس موقع سے بے توجہ نہ رہیں۔
حضرت آیۃ اللہ مظاہری:
ایران کی عظیم اور صابر قوم ایک بار پھر ملک کے مفادات، ملک کے مستقبل اور امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) اور شہداء کی امانت کے تحفظ کی خاطر اپنی ذمہ داری (انتخابات میں شرکت) پر عمل کرے گی۔
حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی:
آج انتخابات میں شرکت کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ نظام اسلام کے دشمنوں کی کوشش ہے کہ لوگ انتخابات میں دلچسپی نہ لیں۔
حضرت آیۃ اللہ جوادی آملی:
ہر وہ اقدام اور عمل کے جو اسلامی نظام اور امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) اور عزیز شہداء کے اہداف میں کمزوری کا باعث بنے وہ شرعاً جائز نہیں اور حرام ہے۔
حضرت آیۃ اللہ جعفر سبحانی:
ملک کے مفادات کے تحفظ اور اسلامی نظام کے استحکام کے لئے سب انتخابات میں شرکت کریں اور مومن، دیندار اور مدبر شخص کو ووٹ دیں۔