حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جعفر سبحانی نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:
بسمه تعالی
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم (دامت برکاتہ)
آپ کی والدہ محترمہ کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ میں اس مصیبت پر تعزیت عرض کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات میں بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کا آرزو مند ہوں اور گزارش کرتا ہوں کہ میری طرف سے اپنے والد محترم اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت عرض کریں۔
جعفر سبحانی