۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله العظمی سبحانی

حوزہ/ ہمارے سماج کی نرسیں اپنی صحت و تندرستی کو معاشرے کی صحت و تندرستی کے لیے بطور ڈھال قرار دیتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ جعفر سبحانی کے ایک پیغام کے ذریعہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے نرسز اور ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کی۔

آیت اللہ جعفر سبحانی کے اس تہنیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حدیث میں آیا ہے کہ «نعمتان مجهولتان الصحۃ والامان» خداوندعالم کی جانب سے بشریت کو دو نعمتیں عطا کی گئی ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ بشر ان کی طرف توجہ نہیں کرتا یا ان کی قدر نہیں کرتا۔ اور وہ دو نعمتیں صحت و تندرستی اور امن و امان ہیں۔ واقعا یہ دونوں عظیم نعمتیں ہیں۔ کرونا کے یہ ایام ہمارے معاشرے میں نرسوں سے متعلق ہیں اور یہ حدیث میں نے اس لیے ذکر کی ہے کہ ہم سب کے بطور درس ہو کہ ہمارے سماج کی نرسیں اپنی صحت و تندرستی کو معاشرے کی صحت و تندرستی کے لیے بطور ڈھال قرار دیتی ہیں۔ اس سے بڑی خدمت اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ اپنے وجود کو معاشرے کی صحت و سلامتی کے لیے وقف کر دیتی ہیں۔

 میں ان ایام میں معاشرے کو صحت مند بنانے کے لیے ان عظیم خدمت گزاروں کے لئے خداوندعالم کے حضور دعاگو ہوں۔

 والسلام علیکم ورحمۃ الله برکاته

تبصرہ ارسال

You are replying to: .