۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
آیت اللہ جعفر سبحانی

حوزہ / آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا: وزارت صحت کے حکام اس طرح لائحہ عمل ترتیب دیں کہ عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام) بھی نہ چھوٹے اور معاشرہ بھی بیماری سے محفوظ رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایام کرونا میں عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام)  کے متعلق آیت اللہ جعفر سبحانی کے پیغام کا متن اس طرح ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور راہ امام حسین علیہ السلام میں شہید ہونے والوں پر سلام ہو اور شہدائے حق بالخصوص شہدائے دشت کربلا پر بے حد درود و سلام ہوں۔

ماہ محرم و صفر کے ایام عزا داری کے ایام ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کے دل ان کی محبت سے چھلک رہے ہیں۔ وہ ان دو مہینوں میں عزاداری کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی فرمایا ہے کہ ہمارے پاس جو کچھ موجود ہے وہ محرم و صفر کی برکت کی وجہ سے ہے لیکن افراد اور معاشرے کی صحت و سلامتی کی حفاظت بھی فرائض میں سے ہے۔

صحت و سلامتی سے متعلق حکام کو چاہیے کہ وہ لائحہ عمل اس طرح ترتیب دیں کہ عزاداری سید الشہداء سلام اللہ علیہا بھی انجام پائے اور معاشرہ کی صحت و سلامتی بھی محفوظ رہے۔ خداوند عالم تمام بشریت کو اس مصیبت سے نجات  دے۔

قم، جعفر سبحانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .