۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا سید محمد مسلم

حوزہ/جس طرح اذان جاری وساری ہے اور رہےگی اسی طرح عزا ے سید الشہدا بھی جاری وساری ہے اور رہےگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ باب العلم نوگانواں سادات کے مدیر و ہندوستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد مسلم عابدی نے ماہ محرم میں عزاداری کے تعلق سے مومنین کے لیئے پیغام جاری کیا۔

آپ کے پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

سلام علیکم

الحمد للہ خیر وعافیت سے رہ کر آپ حضرات کی خیر وعافیت کا طالب خیر ہوں۔ 

ایام عزاقریب سے قریب تر ہیں اور کرونا کی  زمینی وبا سے پوری دنیا لاک ڈاؤن میں مبتلا ہی اور سوال ہو رہاہے کہ عزاداری کیسے ہوگی تو اس کا جواب ہےکہ جس طرح اذان جاری وساری ہے اور رہےگی اسی طرح عزا ے سید الشہدا بھی جاری وساری ہے اور رہےگی اور معلوم ہو کہ واقعہ کربلا کے بعد حالات کے مد نظر از ابتدا تا ایں دن بانی عزا جناب ثانی زہرا ص جس جذبہ وضرورت سے قایم کی اس پر یقین رہے کہ قیامت تک جاری وساری  رہے گی جس میں تعداد  اور مقام وملگ کی قید نہیں البتہ خلوص و معرفت اور اہمیت و ضرورت کے جذبہ سے فرادی اور جماعت سے اور صحرااور شہر میں ادا کی جاے اس شرط سے کہ ارکان عزاکی رعایت کے ساتھ بجا لایا جاے جیسے محرمات ومبطلات عبادت سے اجتناب اور مکروہات عزا سے پرہیز کرنا پھر افعال وارکان عزا گے واجبات اور مستحبات کی ادایگی  معصومین کے ارشادات اور  ماثور و تایید ات کے مطابق انجام دینا مقبول عزا قرار پاےگی اور  شبہ اور لا علمی کے مواقع پر ۔۔۔۔فاسلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون۔۔۔
 

پر عمل کرتے ہوے حسینی علماے ربانی سے دریافت کریں اور انکے احکام پر عمل کریں اور ترویج وتبلیغ عزا کے لیے امام مظلوم کی طرح اپنے اخلاق واخلاص عمل  اور آسان وسھل طور و طریقہ سے لوگوں کو عزا سے متعارف کراییں جس سے متاثر ہوکر   زھیرابن قین وحر ریاحی اور وہب کلبی جیسے ناصران عزاے سید الشہدا بن کر صف حسینی میں شامل ہونے کے لیے مواقع واسباب مہیا کرنے کی جد وجہد کزیں ا ور ناواقف لوگوں کو مجلس عزا اور جلوس 

عزاکا مطلب لوگوں کو عام فہم زبان اردو۔ ہندی جیسی زبان میں پمفلٹ و کتابچہ کی شکل دیکر اہالیان مملکت اور عوام الناس کو معلومات فرماءیں ان شاء اللہ مرسوم و ماثور عزا برپا کرنے کے مواقع حاصل ہوںگے  ۔۔۔ غیر مناسب عبارت  کی اصلاح اورغلطی کونظر انداز کردیں۔ 

شکریہ   

سید محمد مسلم

مدرسہ باب العلم نوگانواں سادات

تبصرہ ارسال

You are replying to: .