۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
اہمیت عزاداری کانفرنس

حوزہ/شیعیت کی پہچان ہی عزا داری ہے۔ دنیا میں جہاں جہاں شیعہ ہیں ان کی پہچان صرف اور صرف عزا داری ہے۔ عزاداری کی وجہ سے ہی شیعوں کی پہچان اور وجود ہے۔ اس قوم کی سب سے بڑی کشش ماتم حسین ہے۔ عزاداری ہی وہ چیز ہے جس کی وجہ لوگ اس قوم کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ: تحفظ عزاداری کی جانب سے منعقد دو روزہ آن لائن اہمیت عزاداری و تحفظ عقائد کانفرنس میں علماء نے کہا کہ شیعیت کی پہچان ہی عزا داری ہے۔ دنیا میں جہاں جہاں شیعہ ہیں ان کی پہچان صرف اور صرف عزا داری ہے۔ عزاداری کی وجہ سے ہی شیعوں کی پہچان اور وجود ہے۔ اس قوم کی سب سے بڑی کشش ماتم حسین ہے۔ عزاداری ہی وہ چیز ہے جس کی وجہ لوگ اس قوم کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

زوم ایپ کے ذریعہ آن لائن ہوئی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ہی ملک کے مختلف صوبوں کے علماء، دانشوروں اور معزز افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان ، بنگلہ دیش ، ایران ، عراق ، کناڈا، نیپال، امریکہ سمیت دیگر ممالک سے علماء، دانشوروں اور معزز افراد نے حصہ لے کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں علماء و دانشوروں نے کہا کہ ممبروں پر ایسے لوگوں کو بیٹھنے سے روکا جائے جو عقائد اور عزاداری کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔ منبروں سے عقیدے کو مضبوط کرنے والی باتوں کا ذکر ہو۔ اسی کے ساتھ کورونا وبا کے دور میں عزاداری امام حسین اسی جذبہ کے ساتھ کرنے پر گفتگو ہوئی۔ جس طریقہ سے گذشتہ برسوں میں کرتے رہے ہیں۔ علماء نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ عزاداری میں رکاوٹ ہو، لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگ اسی جذبہ اور عقائد کے ساتھ عزائے حسین کرے۔آن لائن کانفرنس کا آغاز قاری ندیم نجفی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ کانفرنس میں استاد حوزۂ علمیہ قم علامہ سید منتظر مہدی، مولانا شیخ علی فرزند آیت اللہ بشیر نجفی، مولانا صائم مہدی ، مولانا اصغر مہدی، مولانا علی حسین علی نواب، مولانا شبیہ رضا زیدی، علی ضیاء رضوی، مولانا اسدیاور،مولانا مرزا اعجاز عباس،صفدر ایچ کرمالی، اطہر عباس زیدی سمیت دیگر دانشوروں اور علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وہیں دوسرے دن کے سیشن میں عزاداری کے تحفظ کے سلسلے میں گفتگو کی گئی جس میں مولانا ضمیر الحسن بنارس، مولانا علی رضا رضوی لنڈن، مولانا علی نقی کربلا مولانا ظہیر عباس ممبئی،مولانا اسلام علی رضوی، ایران قم سے مولانا سبطین عباس رضوی، عراق نجف سے مولانا ضامن جعفری،مولانا میثم زیدی، مولانا عابد بلگرامی یو ایس اے سے مولانا حیدر عابدی، پروفیسر عزیز حیدر، مولانا مقداد عابدی سمیت ملک کے مختلف صوبوں سے علماء و دانشوروں نے حصہ لیا۔

مولانا اعجاز اطہر نے کانفرنس میں شامل ہونے والے علماء ، خطباء، نوحہ خواں،دانشوروں اور تنظیم کے عہدیداروں و اراکین کا شکریہ اداکیا۔ کانفرنس کی نظامت مولانا یعسوب عباس نے کی۔ کانفرنس کا لائیو ٹیلی کاسٹ ۵۱۲؍چینل ، علی سی ڈی ، گراف ایجنسی پرکیاگیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .