۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید عروج الحسن میثم

حوزہ/ دین وہ ہوتا ہے جو رسول ؐ کے سامنے ہواور فرقہ وہ ہوا کرتاہے کہ جو رسول ؐ کے بعد وجود میں آئے۔تمام عالم اسلام کو چاہئے کہ آپسی اختلاف کو بھلا کر صرف اور صرف اس دین پر عمل کرے کے جو رسول ؐ اور خاصان خدا کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،معروف عالم دین و خطیب مولانا سید تنویر حسین نقوی سرسوی(نجفی)کے بارہویں دیسہ کے موقع پر مجلس عزا عزاخانہ کلاں سرسی سادات میں منعقد ہوئی۔ملس سے حجۃ الاسلام مولانا سید عروج الحسن میثم (لکھنؤ) نے خطاب کیا۔

مولانا سید عروج الحسن میثم نے کہا کہ خدا وند عالم نے اپنی کتاب مبین میں ارشاد فرمایا کہ اسلام کے علاوہ کوئی اور دین یا مذہب اختیار کریگا تووہ اس کو قابل قبول نہ ہوگا اور آخرت میں گھاٹا اٹھانے والوں میں ہوگااور یہ اللہ کی قدرت ہے کہ اس نے انسان کو پیدا کیا اور اللہ کی قدرت میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے والی۔وہ اللہ ہے کہ جس نے اپنے رسول ؐ کو ہدایت کے ساتھ بھیجا۔

انھوں نے کہا کہ دین وہ ہوتا ہے جو رسول ؐ کے سامنے ہواور فرقہ وہ ہوا کرتاہے کہ جو رسول ؐ کے بعد وجود میں آئے۔تمام عالم اسلام کو چاہئے کہ آپسی اختلاف کو بھلا کر صرف اور صرف اس دین پر عمل کرے کے جو رسول ؐ اور خاصان خدا کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے۔

مجلس میں مولانا احتشام علی(امام جمعہ و جماعت)،مولانا ثمر عباس،مولانا اقرارضا،مولانا صفی اصغرنجمی،مولانا انعام حیدر،مولانا ڈاکٹر شمیم حیدر شوذب،مولانا قاضی سبحان اصغر،مولانا عامر عباس عباس،قمر عباس ایڈوکٹ،قیصر عباس،شباب حیدر،عقیل اکبرشیزی،حاجی توصیف رضا،قاضی فیروز حیدر،محمد زہیر،وقار حیدر ایڈوکٹ،اکبر عباس،نواب حیدر،عمران احمد،فضل احمد وغیرہ موجود تھے۔
مجلس عزا میں سوز و مرثیہ خوانی معروف مرثیہ خواں خاور رضا نقوی و ہمنواؤں نے کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .