دین
-
دین اللہ سے تقرب پیدا کرتا ہے، مولانا قمر حسنین
حوزہ/ جو چیز اللہ سے دور کر دے وہ دنیا ہے اور وہ شئے جو خدا سے نزدیک کرے وہ دین ہے۔
-
حجت الاسلام سید عمار حکیم:
ہم سیاست کے دینی ہونے کو تو مانتے ہیں لیکن دین کو سیاسی کرنے کو قبول نہیں کرتے
حوزہ / حجت الاسلام سید عمار حکیم نے کہا: ہم دینی سیاست کو تو قبول کرتے ہیں لیکن دین کو سیاسی کرنے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔
-
پاکستان میں مسیحی عبادت گاہ پر حملہ؛
دین کے نام پر دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات پر حملہ یزیدی فعل ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
حوزہ/ سربراہ جعفریہ الائنس نے حالیہ توہین صحابہ بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ توہین کی تعریف کئے بغیر اس طرح کا بل پاکستان میں دیگر مذاہب اور فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں اضافہ کا سبب بنے گا، یہ بل پاکستان کے استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے، صدر مملکت فوری اس بل کو مسترد کریں۔
-
دین سیکھنے اور اسکی پابندی میں ہی نجات ہے: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا کہ موجودہ دور میں ہم جن مشکلات سے دوچار میں ایسے میں اسلامی اتحاد خصوصا ایمانی وحدت انتہائی لازم ہے۔
-
مٹی کی محبت کے مقابلہ میں مومن کا انتخاب دین کی حفاظت ہونا چاہیے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمارے ہاں فکری اور نظریاتی تربیت کا فقدان ہے لہذا ہمیں اس طرف زیادہ متوجہ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان مضبوط ہوں۔ نوجوانوں کو تنظیمی بنانے سےزیادہ تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے، یعنی تربیت کے نتیجہ میں ایسے نوجوان سامنے آئیں جو حقیقی معنوں میں موحد بھی ہوں اور علیؑ کے شیعہ بھی۔
-
ہر دین میں زیارت پر توجہ دی گئ ہے؛ پروفیسر لگن ہاوزن کا بیان
حوزہ/ امام خمینیؒ ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ میں فلسفہ کے استاد پروفیسر لگن ہاوزر نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ زیارت ایک اہم اور قابل غور مسئلہ ہے جس پر ہر دین میں توجہ دی گئی ہے، زیارت میں زیارت والی جگہ،زیارت پر جانے کے لئے سفر کے مقدمات اورجس شخصیت کی زیارت کے لئے جاتے ہیں یہ سب زیارت میں بہت مؤثر ہیں۔
-
امام بارگاہ شہدائے کربلا کراچی میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ کی تیسری مجلس عزاء سے خطاب؛
دین داخلی آزادی کا قائل ہے، علامہ علی رضا رضوی
حوزہ/ دین اسلام میں تمام تر وسعت، گہرائی اور ہمہ جہتی کے اعتبار سے زندگی کا مکمل دستور اور ضابطہ موجود ہے جو عبادات اور مخصوص اعمال کی ادائیگی تک محدود نہیں ہے۔
-
بہترین کام دوسروں تک دین پہنچانا ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ دین پہنچانے کے لئے ضروری نہیں کہ انسان مجلسیں پڑھے، تقریریں کرے، مقالات لکھے، مضامین تحریر کرے کیوں کہ معصوم امام نے دین پہنچانے کے لئے جو ذریعہ بتایا ہے وہ نہ زبان ہے اور نہ ہی قلم بلکہ ارشاد فرمایا: بغیر بولے دین پہنچاو یعنی اپنے عمل سے دنیا کے سامنے دین پیش کرو۔
-
تمام عالم اسلام آپسی اختلاف کو بھلا کر صرف اور صرف رسول (ص) کے دین پر عمل کریں، مولانا سید عروج الحسن میثم
حوزہ/ دین وہ ہوتا ہے جو رسول ؐ کے سامنے ہواور فرقہ وہ ہوا کرتاہے کہ جو رسول ؐ کے بعد وجود میں آئے۔تمام عالم اسلام کو چاہئے کہ آپسی اختلاف کو بھلا کر صرف اور صرف اس دین پر عمل کرے کے جو رسول ؐ اور خاصان خدا کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے۔
-
موت کے بعد دوست، احباب، رشتہ دار کام نہ آ سکیں گے، مولانا تطہیر زیدی
حوزہ/ روپیہ، پیسہ زندگی کی آسائشات کے حصول میں تو کام آتا ہے لیکن موت سے نہیں بچا سکے گا۔
-
دین کا چہرہ نماز ہے، استاد عابدیان
حوزہ/ شی کا ایک چہرہ ہوتا ہے اور دین کا چہرہ نماز ہے یعنی ہم ہرچیز کوجو پہچانتے ہیں اسکے چہرے سے پہچانتے ہیں چہرہ ہر چہز کو پہچاننے کا ذریعہ ہے اگر کسی کا چہرہ خراب ہو جائے تو وہ پہچاننے کے قابل نہیں ہوگا گویا اسکا وجود ہی نا قابل شناخت ہو جائے گا گویا اسکا وجود ہی نہیں ہے، دین بھی اسی طرح ہے کہ اگر نماز نہ ہو تو گویا ہمارے پاس دین ہی نہیں ہے۔
-
توحید دین کی بنیاد، مشرک کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ عقیدہ توحید دین کی بنیاد ہے۔اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا ناقابلِ معافی ہے۔قرآن کی رو سے شرک کے مرتکب کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔تکبّر نہایت ہی بری صفت ہے ۔اسی بنا پر ابلیس ،شیطان قرار پایا تھا۔
-
گناہ، انکار دین کا سبب ہوتا ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا: اچھائی اور برائی کی سمجھ انسان کی فطرت میں شامل ہے، انسان پہلی منزل میں اپنی فطرت اور عقل کے مطابق حق کو قبول کرتا ہے اس کے بعد اس کا سہارا بنتا ہے۔
-
دین کو دنیا کمانے کا ذریعہ بنانے والے جہنمی ہیں، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ ہم میں بہت سے لوگوں نے دنیا کمانے کے لیے علم دین اور لباس روحانیت کو بطور پیشہ اختیار کررکھا ہے، جوخود تو خود، پوری قوم کے لئے وبالِ جان سے کم نہیں ہیں!۔
-
بہتر سماجی زندگی بھی بغیر دین کے ممکن نہیں، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے فرمایا: معصومؑ نے فرمایا کہ اگر یہ پتہ کرنا ہو کہ اللہ ہم سے راضی ہے یا نہیں تو یہ دیکھو کہ تم اس سے کتنا راضی ہو، اس کے فیصلوں پر کتنا راضی ہو۔
-
عقل مند پر دینی احکام لاگو ہوتے ہیں، پاگل پر نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے درس قرآن میں بیان کیا کہ جاہلوں سے بحث سے اعراض کرنا،رات کا کچھ حصہ اللہ کی عبادت میں گزارنا،خرچ میں اعتدال اللہ کے بندوں کی نشانیاں ہیں۔