۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ دین پہنچانے کے لئے ضروری نہیں کہ انسان مجلسیں پڑھے، تقریریں کرے، مقالات لکھے، مضامین تحریر کرے کیوں کہ معصوم امام نے دین پہنچانے کے لئے جو ذریعہ بتایا ہے وہ نہ زبان ہے اور نہ ہی قلم بلکہ ارشاد فرمایا: بغیر بولے دین پہنچاو یعنی اپنے عمل سے دنیا کے سامنے دین پیش کرو۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الہ آباد - کریلی میں نسیم بانو مرحومہ کی مجلس چہلم کو خطاب کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے کہا کہ دوسروں تک دین پہنچانا بہترین کام ہے، کیوں کہ اللہ نے اسی کام کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی، تین و تیرہ رسول، پانچ اولو العزم پیغمبر اور بارہ معصوم امام بھیجے ہیں۔ دین پہنچانے کے لئے ضروری نہیں کہ انسان مجلسیں پڑھے، تقریریں کرے، مقالات لکھے، مضامین تحریر کرے کیوں کہ معصوم امام نے دین پہنچانے کے لئے جو ذریعہ بتایا ہے وہ نہ زبان ہے اور نہ ہی قلم بلکہ ارشاد فرمایا: بغیر بولے دین پہنچاو یعنی اپنے عمل سے دنیا کے سامنے دین پیش کرو۔

مولانا سید صفی حیدر زیدی نے فرمایا: دور حاضر میں برادران وطن کو یہ سمجھانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے کہ اسلام تلوار سے پھیلا ہے۔ جب کہ کربلا گواہ ہے کہ اسلام سر کاٹ کر نہیں بلکہ سر کٹوا کر بچا اور پھیلا ہے۔ لہذا وضاحت ضروری ہے کہ چونکہ وطن سے محبت انسان کی فطرت میں شامل ہے اور اسلام دین فطرت ہے لہذا ہم اپنے عزیز وطن سے محبت کرتے ہیں۔ اسلام نے کسی کو مجبور نہیں کیا کہ وہ اسے قبول کرے بلکہ قرآن کا اعلان ہے دین میں کوئی جبر نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • نقی حیدر زیدی IN 09:37 - 2022/07/04
    0 0
    مولا علی علیہ السلام اور سا ٔٔٔنس