۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے کہا: اللہ کے دین کو ناقص عقل کے ساتھ نہیں سمجھا جا سکتا۔ جب عقل کے اوپر خواہش غالب آجائے تو عقل بیکار ہوجاتی ہے۔ انسان دین کے قریب اس وقت پہنچتا ہے جب عقل کمال تک پہنچتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کرگل کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے، ۵؍ جولائی کو صبح دس بجے ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام گورمنٹ ہائی اسکول چولیچن بٹالک میں دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جسکا آغاز مولانا محمد باقر اخلاقی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ مولانا سید کیفی سجاد انسپکٹر تنظیم المکاتب نے نعت پاک پڑھی۔

مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات نےتعلیمی مظاہرے پیش کئے۔ مولانا دلکش غازی پوری اور مقامی شعراء نے منقبت اور تعلیمی بیداری نظمیں پڑھیں۔

کشمیر میں تحریک دینداری کے سرگرم رکن اور ادارۂ تنظیم المکاتب کے مخلص خدمت گذار جناب ڈاکٹر میر محمد ابراہیم نے اپنی تقریر میں دینی تعلیم کی اہمیت و ضرورت کو بیان کرتے ہوئے کشمیر اور کرگل میں ادارۂ تنظیم المکاتب کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

آخر میں مولاناسید ضمیر الحسن رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے حدیث’’عقل جس کے ذریعہ خدا کی عبادت کی جائے اور جنت کو حاصل کیا جائے۔‘‘کی روشنی میں فرمایا: اللہ کے دین کو ناقص عقل کے ساتھ نہیں سمجھا جا سکتا۔ جب عقل کے اوپر خواہش غالب آجائے تو عقل بیکار ہوجاتی ہے۔ انسان دین کے قریب اس وقت پہنچتا ہے جب عقل کمال تک پہنچتی ہے۔

کانفرنس میں نظامت کے فرائض تنظیم المکاتب کے انسپکٹر مولانا اعجاز حسین نے انجام دئیے۔

واضح رہے کہ مولانا سید ضمیر الحسن رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب، مولانا غلام مہدی مولائی انچارج شعبہ مکاتب تنظیم المکاتب ، تنظیم المکاتب کے انسپکٹرس مولانا سید توقیر حسین، مولانا اعجاز حسین اور مولانا سید کیفی سجاد پر مشتمل تنظیم المکاتب کا کاروان تبلیغ مومنین کی بستیوں کا تبلیغی دورہ بھی کر رہا ہے۔ نماز جماعت ،دینی تعلیمی جلسات اور مجالس عزا کے انعقاد کے ساتھ مومنین سے ملاقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .