۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
درخت کاری تنظیم المکاتب

حوزہ/ ملک کے عظیم شیعہ دینی، تعلیمی اور فلاحی ادارۂ تنظیم المکاتب میں مدرسہ کے ذمہ داران نے درخت لگائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دین اور سائنس کی روشنی میں درخت کی کمی گرمی کی شدت کا ایک اہم سبب ہے۔ روایات کی روشنی میں درخت لگانا ثواب ہی نہیں بلکہ ثواب جاریہ اور انسان کے باقیات الصالحات میں شامل ہے۔اسی طرح حکومت کی جانب سے بھی شجرکاری مہم چلائی گئی جو قابل ستائش ہے۔

ملک کے عظیم شیعہ دینی، تعلیمی اور فلاحی ادارۂ تنظیم المکاتب میں مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب، مولانا سید منور حسین رضوی انچارج جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب اورمولانا سید اصغر عباس نقوی ناظر دارالاقامہ نے درخت لگائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .