حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ یوم شہادت امام محمد تقی علیہ السلام علیہ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔ جس کا آغاز مولوی علی محمد معروفی مبلغ جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ بعدہ دجہ معلم (سادسہ) کے طلاب نے امام محمد تقی علیہ السلام کی شخصیت و سیرت کے مختلف موضوعات پر تقاریر کی۔
تصویری جھلکیاں: جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت کا انعقاد
مولانا سید علی ہاشم عابدی استاد جامعہ امامیہ نے امام محمد تقی علیہ السلام کی حدیث ’’جو کسی برے کام کی تعریف کرے گا وہ اس(برے کام) میں شریک ہے۔ ‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ گھر سے لیکر سماج تک بلکہ دنیا میں کسی بھی برے کام کی انسان اگر تعریف کرتا ہے تو وہ اس برے کام میں شریک ہے چاہے وہ کام اس سے میلوں دور انجام پائے۔
جلسہ سیرت میں نظامت کے فرائض مولوی نجیب حیدر متعلم جامعہ امامیہ نے انجام دیا۔
واضح رہے کہ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں معصومین علیہم السلام کی یوم ولادت و شہادت جلسہ سیرت منعقد ہوتا ہے۔ جسمیں انہیں معصومؑ سے متعلق منتخب طلاب تقاریر کرتے ہیں اور اساتذہ انکی اصلاح کرتے ہیں اور معصومین علیہم السلام کی سیرت کے مختلف گوشوں کے مطالعہ کی راہنمائی کرتے ہیں۔