۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد ہوا

حوزہ/ حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ۔ حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔مولوی علی رضا متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز کیا۔ بعدہ طلاب جامعہ امامیہ مولوی حسین عباس ، مولوی عامر عباس ، مولوی علی محمد ، مولوی محمد ثاقب رضا، مولوی محمد تقی اور مولوی ساحل عباس نے تقاریر کیں۔

واضح رہے کہ معصومین علیہم السلام کی ایام ولادت وشہادت پر جامعہ امامیہ میں جلسہ سیرت منعقد ہوتا ہے جسمیں منتخب طلاب اسی معصومؑ کے سلسلہ میں مطالعہ کرتے ہیں اور انکی سیرت اور احادیث کی روشنی میں تقریر کرتے ہیں۔ وہاں موجود اساتذہ کرام انکی اصلاح کرتے ہیں اور اہم نکات کی جانب متوجہ کرتے ہیں تاکہ طلاب میں معصومین علیہم السلام کی سیرت و احادیث کے مطالعہ اور تحقیق کا جذبہ پیدا ہو اور جامعہ امامیہ سے فارغ ہونے کے بعد مذہب و ملت کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکیں۔

اس جلسہ سیرت میں مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ، مولانا سید تہذیب الحسن استاد جامعہ امامیہ ، مولانا سید حیدر علی زیدی استاد جامعہ امامیہ اور معروف مبلغ مولانا سید فیض عباس مشہدی نے شرکت کی اور اصلاح کے ساتھ ساتھ طلاب کو اہم نکات کی جانب متوجہ کیا۔ مولوی نجیب حیدر متعلم جامعہ امامیہ نے جلسہ سیرت میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .