۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت کا انعقاد

حوزہ/ استاد جامعہ امامیہ نے رسول اللہ (ص) کی حدیث ’’فاطمہؑ ام ابیہا (اپنے باپ کی ماں) ہیں۔‘‘ کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیٹی کے لئے اس سے بڑی فضیلت کیا ہو گی کہ اس کا باپ اسے اپنی ماں کہے وہ بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا باپ جو رحمۃ للعالمین ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب گولہ گنج میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔

شہزادی فاطمہ زہرا (س) کی اس سے بڑی فضیلت کیا ہوگی کہ رسول (ص) جیسا باپ اسے اپنی ماں کہے، مولانا منظر علی عارفی

مولوی محمد تقی متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے جلسہ سیرت کا آغاز کیا۔ بعدہ مولوی نجیب حیدر متعلم جامعہ امامیہ نے خطبہ فدک کے اقتباسات بیان کئے۔ مولوی سید علی محمد نقوی متعلم جامعہ امامیہ اور مولوی علی محمد معروفی متعلم جامعہ امامیہ نے بارگاہ صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مولوی محمد صادق متعلم جامعہ امامیہ اور مولوی محمد محسن متعلم جامعہ امامیہ نے تقاریر کی۔

شہزادی فاطمہ زہرا (س) کی اس سے بڑی فضیلت کیا ہوگی کہ رسول (ص) جیسا باپ اسے اپنی ماں کہے، مولانا منظر علی عارفی

مولانا سید نقی عسکری صاحب رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے طلاب کو موعظہ کرتے ہوئے خطبہ فدک کے بعض اہم نکات بیان کئے اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے پاکیزہ کلمات کی تشریح کی ۔

مولانا منظر علی عارفی صاحب استاد جامعہ امامیہ نے رسول اللہ (ص) کی حدیث ’’فاطمہؑ ام ابیہا (اپنے باپ کی ماں) ہیں۔‘‘ کی روشنی میں بیان کیا کہ کسی بیٹی کے لئے اس سے بڑی فضیلت کیا ہو گی کہ اس کا باپ اسے اپنی ماں کہے وہ بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا باپ جو رحمۃ للعالمین ہیں۔ نیز بیان کیا کہ جامعہ امامیہ میں شہادت و ولادت کے ایام میں جلسہ سیرت منعقد ہوتا ہے جنمیں طلاب کرام اسی معصوم سے متعلق تقاریر کرتے ہیں اور اساتذہ انکی اصلاح کرتے ہیں، تربیت کرتے ہیں تا کہ ایک بہترین خطیب اور مبلغ بنیں اور آگے چل کر دین کی خدمت کریں۔

شہزادی فاطمہ زہرا (س) کی اس سے بڑی فضیلت کیا ہوگی کہ رسول (ص) جیسا باپ اسے اپنی ماں کہے، مولانا منظر علی عارفی

مولانا سید علی ہاشم عابدی صاحب استاد جامعہ امامیہ نے بیان کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوارف سے کسی نے سوال کیا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلہ میں دو تاریخیں ۱۳ ؍ جمادی الاول اور ۳ ؍ جمادی الثانی بیان کی گئی ہیں ان میں سے کون سی تاریخ صحیح ہے؟ آپ نے فرمایا: آپ کو اس سے کیا لینا کہ کون سی تاریخ صحیح ہے ۔ خدا وند عالم چاہتا ہے کہ لوگ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا زیادہ سے زیادہ ذکر کریں، زیادہ سے زیادہ انکی عزاداری کریں اور انکے فضائل بیان کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .