حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادت کی مناسبت سے نجف اشرف میں شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے حرم امیرالمومنین علیہ السلام میں پرسہ دینے کے لئے منعقدہ ماتمی جلوس میں شرکت کی ہے۔ آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے ساتھ دینی طلاب، اساتذہ کرام اور عزاداروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
یاد رہے کہ ہر سال حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادت کی مناسبت سے حرم امیرالمومنین علیہ السلام میں پرسہ دینے کے لئے ماتمی جلوس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ بشیر حسین نجفی صاحب کے گھر سے برآمد ہوتا ہے۔