۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزه/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) دین کی محافظ اور حضرت امیرالمؤمنین(ع)کی پہلی محافظ تھیں اور آپ دین کے محافظوں کے لئے نمونہ شمار ہوتی ہیں،کہا کہ حضرت فاطمہ(س)کی شہادت رسول اللہ(ص)کے بعد امت کے انحراف کی دلیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ(س) کی شہادت اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ آپ مظلوم تھیں اور آپ کی شہادت پیغمبر اکرم(ص) کے بعد امت کے انحراف کی دلیل ہے۔ہم حضرت زہرا(س)کی شہادت کو مناتے رہیں گے اور اہل بیت(ع)سے محبت و الفت کے ساتھ ساتھ ان کے پیغامات پر بھی تاکید کرتے ہیں۔

اِمام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا کہ حضرت زہرا(س)کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و جلوس کے انعقاد میں پیغام ہے جسے ہم دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں اور وہ پیغام یہ ہے:حضرت زہرا(س)پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک بے نظیر اور انتہائی اہم نمونہ ہیں اور یہ عظیم المرتبت خاتون ہمارے اور خدا کے درمیان واسطۂ فیض ہیں،کیونکہ آنحضرت رضائے الٰہی کی مظہر ہیں۔

مسلح،معاشی اورثقافتی جنگوں میں شکست کے بعد دشمنوں نے غیر اخلاقی جنگوں کا سہارا لیا ہے

حجۃ الاسلام سید صدر الدین نے بغداد میں منعقد کیے گئے غیر اخلاقی تہواروں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزید اس طرح کی تقریبات منعقد کرتے رہے تو یہ شہر ہرگز باقی نہیں رہے گا،کیونکہ ہم اس طرح کے غیر اخلاقی فتنوں کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ہمیں ایک غیر اخلاقی اور با مقصد جنگ کا سامنا ہے،انہوں نے بغداد کے شہر سندباد میں منعقدہ فیسٹیول کی مذمت کی اور مزید کہا کہ یہ غیر اخلاقی جنگ مسلح،معاشی اور ثقافتی جنگوں میں شکست کے بعد شروع ہوئی ہے۔

اِمام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا کہ ہم اس جنگ کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کریں گے اور اگر شہر سندباد میں اسی طرح غیر اخلاقی محفلیں منعقد ہوتی رہیں تو یہ شہر کبھی باقی نہیں رہے گا اور ہم دین و اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی توہین پر خاموش نہیں رہیں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے مزید کہا کہ ہماری قوم کی منطق امام حسین علیہ السلام کی منطق ہے اور ہمارا نعرہ "ھیھات منَّا الذِّلۃ"ہے۔

انہوں نے بغداد میں منعقدہ غیر اخلاقی محفلوں کے خلاف احتجاج کرنے والے موکب کے سربراہوں، قبائلی سرداروں،نوجوانوں اور خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میلاد مسیح کے بہانے غیر اخلاقی محافل کے انعقاد کی روک تھام کا مطالبہ بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .