۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
نشست گروه‌های سیاسی شیعه عراق در منزل مقتدی صدر

حوزه/عراقی الصدر پارٹی کے رہنما سید مقتدی الصدر کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان شریک تھے اور ملاقات کے دوران عراق کی خودمختاری اور اقتصادی ترقی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی الصدر پارٹی کے رہنما سید مقتدی الصدر کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان شریک تھے اور ملاقات کے دوران عراق کی خودمختاری اور اقتصادی ترقی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،عراقی حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے والی صدر پارٹی کے سربراہ سید مقتدی الصدر کی رہائش گاہ پر ملاقات میں سید عمار حکیم،سابق وزیراعظم نوری مالکی،الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری،حشد الشعبی کے سربراہ فلاح الفیاض، اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی اور دیگر اراکین شامل تھے تاہم وفد پریس کانفرنس کیے بغیر مقتدیٰ الصدر کے گھر سے روانہ ہوگیا ہے۔

الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے حکومت سازی میں اس ملاقات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ یہ ملاقات ملکی مفادات پر قابو پانے اور اگلے مرحلے میں کامیابی کا آغاز ہے اور حکومت سازی میں مزید کامیابی کو یقینی بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے مابین نجف اشرف میں ایک اور اہم ملاقات ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .