حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امن کمیٹی اور عراقی دفاعی کونسل کے رکن "قاطع الرکابی" نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو محض ایک نمائش قرار دیتے ہوئے کہا: امریکی فوجی اپنے تمام آلات و اسباب کے ساته عین الاسد بیس پر موجود ہیں اور یہ بیس عراق کے کنٹرول میں نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں جو کچه شائع ہوا ہے وہ محض ایک دکهاوا ہے اور عراقی مشہور بیسز میں اس سلسلہ میں کوئی عملی اقدام نہیں اٹهایا گیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن نے کہا: بغداد اور امریکی سفارت خانے میں امریکی فوجیوں کی تعداد اور ان کے ہتهیاروں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکی افواج نے اپنی افواج کو عین الاسد سے ابهی تک نہیں نکالا ہے۔
الرکابی نے کہا: امریکی فوجیوں پر عراقی افسران کی نگرانی کے بارے میں بات کرنا غیر منطقی ہے اور مزاحمتی اور سیاسی گروہوں کا کوئی بهی عراقی فریق عراق میں امریکی موجودگی کا قائل نہیں ہے۔