۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزه/ امام جمعہ نجف اشرف نے عراقی شیعہ سیاسی رہنماؤں کے مابین سید مقتدی الصدر کے ساتھ اتحاد اور حکومت سازی کے مقصد سے ہونے والی حالیہ ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان ملاقاتوں کو مزید جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے شیعہ سیاسی رہنماؤں کے مابین سید مقتدی الصدر کے ساتھ اتحاد اور حکومت سازی کے مقصد سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان ملاقاتوں کو مزید جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ایام فاطمیہ اور شہدائے مقاومت سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان واقعات کو یاد کر کے ایمان،قربانی اور اخلاقی اقدار،قوم کے عزم اور جہادِ کفائی کے فتوے پر لبیک،عراق اور ایران کی دونوں قوموں کے درمیان یکجہتی کی یاد کو تازہ کرتے ہیں اور یہ واقعات فتح،الٰہی مدد اور سیکورٹی فورسز کے اتحاد و وحدت کا مظہر ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے مزید کہا کہ مقاومتی محاذ کے سپہ سالاروں کی شہادت کی برسی،دشمنوں کی شکست اور مقاومتی محاذوں اور اسلامی ممالک کے استحکام کی یاد دہانی کراتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج ان دونوں عظیم شہیدوں کی برسی مناتے ہوئے اپنے اور اپنی قوم کے استحکام کے لئے ان کی راہ پر گامزن رہنے کی تاکید کرتے ہیں۔

امامِ جمعہ نجف اشرف نے عراق کے شمالی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کی واپسی کے بارے میں انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی ایک تناور درخت کی مانند ہے جس نے ہمیں بڑے بڑے خطرات سے بچایا ہے،اسے مزید طاقتور بنائیں تاکہ ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ داعش ایک شیطانی درخت ہے جسے ہماری سکیورٹی فورسز نے جڑ سے اکھاڑ دیا ہے اور دوبارہ اس دہشت گرد گروہ کی واپسی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،مزید کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی تمام سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .