۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے بغداد کے فتنہ اور تفرقہ پھیلانے والے فرقے کی طرف سے امام حسین علیہ السّلام پر گریہ اور عزاداری کے خلاف جاری بیان کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے فرقہ واریت پھیلانے کیلئے ایک فتنہ گر فرقے کی طرف سے امام حسین علیہ السّلام پر گریہ اور ان کی عزاداری برپا کرنے والے کروڑوں شیعوں کے خلاف جاری بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ فرقہ نے امام حسین علیہ السّلام پر گریہ کرنے اور ان کی عزاداری برپا کرنے کو خرافات سے تشبیہ دیا ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السّلام کیلئے عزاداری کا انعقاد، ان فتنہ پرور گروہ کے دعوؤں کے مطابق خرافات نہیں ہے بلکہ امام حسین علیہ السّلام کی وجہ سے امت مسلمہ باقی ہے۔

حجت الاسلام سید قبانچی نے کہا کہ ہم بیدار قوم ہیں اور ہم فرقہ واریت کی جنگ میں نہیں پڑیں گے۔ توہین کرنے والے شخص کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

امام جمعہ نجف اشرف نے کہا کہ یہ بات سب جان لیں کہ شیعہ امام حسین علیہ السّلام کی تعلیمات اور ان کی عزاداری برپا کرتے رہیں گے اور عزاداری کو روکنے کے حوالے سے کسی قسم کا اقدام قبول نہیں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .