حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے خطبہ نماز جمعہ میں کہا: انسان کو شعور و محبت کی ضرورت ہے، اور ماہ محرم میں عزاداری امام حسین علیہ السلام سے ہی اس شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام انجمنوں اور امام بارگاہوں کے ذمہ داروں اور خطبائے کرام سے گزارش ہے کہ منبروں سے امام حسین علیہ السلام کی زندگی کے اخلاقی پہلو اور شہدائے کربلا کے مصائب بیان ہوں تا کہ لوگوں کے شعور جاگ جائیں اور ان کے علم میں اضافہ ہو۔
حجۃ الاسلام قبانچی نے اپنے خطبات کے ایک اور حصے میں کہا: عراق اور ایران دونوں حکومتوں نے ایران سے گیس کی درآمد کے مسئلے کو تیل کے ساتھ تبادلہ کرکے حل کرنے کا جو کام کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔