۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید صدر الدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا: امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے دورے کا مقصد انقلاب اسلامی ایران کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ اور مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کی سربراہی کونسل کے ممبر حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: آج مسلمانوں میں مغربی ثقافت سے نفرت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے انقلاب اسلامی کو صادر کرنے کی بات کی۔ جس سے خطے کی اقوام میں بیداری کی لہر آئی۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: آج ہم خطے میں عوامی تحریکیں دیکھ رہے ہیں اور ملتوں کی آزادی کا آغاز ہو چکا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا: امریکی صدر جوبائیڈن کے مشرقی وسطیٰ کے دورے کا مقصد انقلاب اسلامی کے صدور کا راستہ روکنا ہے اور اس خطے میں اپنے وجود کو باقی رکھنا ہے۔

انہوں نے مغربی دنیا میں توانائی، خوراک اور مہنگائی کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دنیا؛ ان بحرانوں سے نجات دہندہ کی منتظر ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: ہم عقب ماندہ قوم نہیں ہیں۔ ہمیں اپنی سیاسی اور تہذیبی برتری پر فخر کرنا چاہیے۔ آج یورپ سقوط کے قریب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .