۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه دیر

حوزہ / ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ نے کہا: عزاداری و مجالس کو امام حسین علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے مطابق منعقد کرنا چاہیے اور ان مسائل کو جو حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتے انہیں مجالس سے نکال دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر کے مطابق، ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے دیر شہر کی جنرل کلچرل کونسل کے اجلاس میں ماہ محرم اور عاشورہ حسینی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایام محرم الحرام دینی بنیادوں کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مومنین کرام اپنی ہوشیاری کے ساتھ عزاداری کے خلاف دشمنوں کی سازشوں اور مذموم منصوبوں کو بے اثر کریں۔

حجت الاسلام سید علی حسینی نے کہا: عزاداری و مجالس کو امام حسین علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے مطابق منعقد کرنا چاہیے اور ان مسائل کو جو حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتے انہیں مجالس سے نکال دینا چاہیے اور مجالس عزا میں موجود بعض انحرافات کو دور کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ہمیں سید الشہداء علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں سے عزت، فداکاری، دفاع دین اور شہادت کے حصول کا سبق حاصل کرنا چاہیے۔ مجالس و محافل حسینی، دین اسلام کے احیاء اور اسلامی اقدار کی علامت ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .