حوزہ نیوز ایجنسی کردستان کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں حجت الاسلام جمال قدرتی نے محرم الحرام اور شہادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کا قیام بہت گہرا فلسفہ رکھتا ہے۔ جس کا ہمیں اچھی طرح تجزیہ اور وضاحت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا: ہماری نوجوان نسل کو امام حسین علیہ السلام کی تحریک کا تفصیلی مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے اہداف کو بہتر اور زیادہ درست سمجھ سکیں۔
حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے کہا: ہماری نوجوان نسل نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہمیشہ دین و مذہب اور معنویت کی طرف مائل رہے ہیں، لہذا اگر اس مسئلے کو صحیح طریقے سے نہیں دیکھا گیا تو اس میں بعض خرافات کے پھیلنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا: مجالسِ حسینی اور دیگر مذہبی اجتماعات کا بہترین نتیجہ بھی نکلنا چاہیے، ان مجالس میں حاضرین کی دینی بیداری میں اضافہ ہونا چاہیے۔
حجت الاسلام قدرتی نے کہا: امام حسین علیہ السلام کا قیام بہت گہرا فلسفہ رکھتا ہے۔ جس کا ہمیں اچھی طرح تجزیہ اور وضاحت کرنی چاہیے۔ مجالس عزا میں شرکت صرف جذبات کی وجہ سے نہیں ہونی چاہئے بلکہ یہ مجالس ہمارے دینی شعور میں اضافہ کا باعث بننی چاہئیں۔