۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله العظمی جوادی آملی

حوزہ / آیت اللہ جوادی آملی نے عزاداران حسینی بالخصوص نسل جوان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: کوئی، عزاداری کے دستوں میں بے وضو داخل نہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے بزرگ عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جوادی آملی نے عزاداران حسینی (ع) کو خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ میں سے کوئی بھی بغیر وضو کے عزدارئ سید الشہداء علیہ السلام کے دستوں میں داخل نہ ہو اور وضو کرتے وقت یہ نیت کرے: خدایا میں وضو کرتا ہوں تاکہ پاک و پاکیزہ ہو کر عزادارئ امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوں۔
اس مرجع تقلید نے خطباء اور مبلغین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: مجالس حسینی (ع) میں ان معارف کے متعلق گفتگو کریں جو سید الشہداء علیہ السلام کے اھداف کی وضاحت کریں۔
آیت اللہ جوادی آملی نے فیملیز کو بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا: وہ ایام محرم الحرام میں راتوں کو اپنے بچوں، پوتوں اور نواسوں کے سامنے داستان کربلا بیان کریں تاکہ ان کا سارا وقت غیر مفید فلموں کے دیکھنے میں نہ گزر جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .