۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
میر باقری

حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے دنیا کو شکست و فتح کی وادی اور زمانے کی کڑواہٹ اور مٹھاس چکھنے کی جگہ قرار دیا اور کہا: راہ خدا میں سبققت حاصل کرنے والے افراد کبھی بھی دنیا کی چکا چوند میں گم نہیں ہوتے، اور اگر کبھی دنیا کی خوبصورتی کے فریب میں آگئے تو امام کی نصرت سے غافل رہ جائیں گے اور انہیں نصرت امام کی توفیق نہیں ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی میرباقری نے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں محرم کی دوسری شب کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم سورہ توبہ کی آیات 100 میں کہتا ہے ’’ وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِینَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِینَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ‘‘اور جو پہلے ہجرت کرنے والوں اور مدد دینے والوں میں سے ہیں اور وہ لوگ جو نیکی میں ان کی پیروی کرنے والے ہیں، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین میر باقری نے مقام رضوان الہی کے سلسلے میں امام سجاد علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کیا اور کہا:مقام رضوان سب سے بلند مقام ہے جس تک ہر عارف پہنچنا چاہتا ہے، یہ ایسا مقام ہے جس میں خدا کی رضا کسب کی جاتی ہے، جو بھی اس مقام تک پہنچ جائے گا اس کی نطر میں سارے مقام چھوٹے نظر آئیں گے۔

خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: جو بھی خدا سے محبت کی وجہ سے عبادت کرے گا، اسے مقام رضوان عطا ہوگا، یہی فوز عظیم یعنی ایک بڑی کامیابی ہے۔

خطیب حرم معصومہ قم (س) نے دنیا کو شکست و فتح کی وادی اور زمانے کی کڑواہٹ اور مٹھاس چکھنے کی جگہ قرار دیا اور کہا: راہ خدا میں سبققت حاصل کرنے والے افراد کبھی بھی دنیا کی چکا چوند میں گم نہیں ہوتے، اور اگر کبھی دنیا کی خوبصورتی کے فریب میں آگئے تو امام کی نصرت سے غافل رہ جائیں گے اور انہیں نصرت امام کی توفیق نہیں ہوگی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین میر باقری نے کہا : اگر اہل نجات بننا ہے تو ’’والسابقون الاولون‘‘ کی وادی میں قدم رکھنا ہوگا اور خود کو کشی نجا ت یعنی امام حسین علیہ السلام تک پہنچانا ہوگا، کیوں کہ ’’ اِنَّ الحسینَ مِصباحُ الهُدی و سَفینةُ النَجاة ‘‘۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .