۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
1

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ میں پہلی محرم سے 12 محرم الحرام تک منعقد ہونے والی زنانی مجلس میں 22 ہزار خواتین نے شرکت کی، اس دوران 17 ہزار سے بھی زیادہ خواتین میں نذر امام حسین علیہ السلام کے عنوان سے کھانا تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ میں پہلی محرم سے 12 محرم الحرام تک منعقد ہونے والی زنانی مجلس میں 22 ہزار خواتین نے شرکت کی۔

حرم حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے ثقافتی دفتر کی جانب سے ان مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جسے ایران کے مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے خطاب کیا اور مجتبیٰ خرسندی نے نوحہ پیش کیا، یہ پروگرام شبستان امام خمینیؒ میں منعقد ہوا۔

مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد شرکاء مجلس نے مجلس کے بعد کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے دسترخوان پر ناشتہ نوش فرمایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .